World News in Urdu
Февраль
2018

Новости за 15.02.2018

Ur.mehrnews.com 

اسرائیلی حکومت کا خاتمہ شہید عماد مغنیہ اور دوسرے شہیدوں کے خون کا اصلی قصاص

ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بیت المقدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے شہید عماد مغنیہ کی شہادت کی دسویں برسی کے موقع پرایک عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید عماد مغنیہ اور دوسرے شہیدوں کے خون کا قصاص اسرائیلی حکومت کے خاتمہ سے لیا جائےگا۔

Ur.mehrnews.com 

پاکستان کا ہندوستان پر دہشت گردی پھیلانے کا الزام

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے ہندوستان پر دہشت گردی پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان ماضی میں بھی خود اپنے ملک میں تخریب کاری کی کارروائیاں کرکے پاکستان کو موردِ الزام ٹھہراتا رہا ہے۔

Ur.mehrnews.com 

پاکستان میں وہابی تنظیم جماعت الدعوۃ اورفلاحِ انسانیت فائونڈیشن کے اثاثے منجمد

پاکستان میں اقوم متحدہ کی جانب سے دہشت گرد اور کالعدم قرار دی گئی تنظیموں پرپابندی کے اعلان کے بعد پاکستانی حکومت نے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ اورفلاحِ انسانیت فائونڈیشن کے اثاثے منجمد اور ضبط کرنے کے احکام جاری کردیئے ہیں۔

Ur.mehrnews.com 

شہید عماد مغنیہ کا نام دشمن کے لئے رعب و وحشت اور دوستوں کے لئے نشاط کا باعث تھا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بیت المقدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے شہید عماد مغنیہ کی شہادت کی دسویں برسی کے موقع پر کہا ہے کہ شہید عماد مغنیہ کا نام ، دشمن کے لئے رعب و دبدبہ اورخوف کا باعث اور دوستوں کے لئے شوق و نشاط کا موجب تھا۔

Ur.mehrnews.com 

علاقائی ممالک کو امریکہ کے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خطے میں دہشت گردی کے فروغ اور عدم استحکام پیدا کرنے کے سلسلے میں امریکی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی ممالک کو امریکہ کے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہیے۔