World News in Urdu
Февраль
2018

Новости за 10.02.2018

Ur.mehrnews.com 

ہندوستانی وزیر اعظم فلسطین پہنچ گئے/ ہندوستان آزاد فلسطینی ریاست کا خواہاں

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی تاریخی دورے پر فلسطین پہنچ گئے جہاں انھوں نے آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان مذاکرات کے ذریعے فلسطین کو خود مختار ریاست دیکھنا چاہتا ہے۔

Ur.mehrnews.com 

فجر انقلاب اسلامی کے موقع پر" ہمفکری سمینار " میں غیر ملکی مہمانوں کی شرکت

ترہان میں بیداری اسلامی کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر علی اکبر ولایتی ، سپاہ کے ڈپٹی کمانڈر جنرل سلامی اور غیر ملکی مہمانوں کی موجودگی میں فجر انقلاب اسلامی کی آمد کے موقع پر" ہمفکری سمینار " منعقد ہوا۔

Ur.mehrnews.com 

شام کا اسرائیل کو منہ توڑ جواب/ مقبوضہ فلسطین میں کئی میزائلوں سے حملہ

شامی فورسز نے شام کے دارالحکومت دمشق اور دیگر علاقوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے دوران اسرائیل کا ایف 16 لڑکا طیارہ مار گرانے کے علاوہ اسرائيل پر کئی میزائل بھی داغے ہیں ۔ جس کے بعد اسرائیل نے امریکہ اور روس سے امن کے لئے مدد طلب کرلی ہے۔

Ur.mehrnews.com 

الوؤں کی دنیا

اس رپورٹ میں یورپ ، ایشیاء اور امریکہ کے مختلف علاقوں میں الوؤں کی شاندار تصویریں پیش کی جاتی ہیں۔

Ur.mehrnews.com 

نوازشریف آج نیب عدالت میں پیش نہیں ہوئے

پاکستان میں راولپنڈی نیب ادارے نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو آج طلب کیا تھا جہاں العزیزیہ کیس میں ضمنی ریفرنس کیلیے ان کابیان ریکارڈ کیا جانا تھا لیکن سابق وزیر اعظم نوازشریف آج نیب عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

Ur.mehrnews.com 

یمن میں 4 لاکھ بچے شدید غذائی قلت کا شکار

اقوام متحدہ کے ترجمان نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کو بچوں کے لئے تباہ کن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودیہ کی یمن پر مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں یمن کے 4 لاکھ بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں ۔

Ur.mehrnews.com 

پاکستان کے ادارے نیب نے نواز شریف کو طلب کرلیا

پاکستان میں راولپنڈی نیب نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف کو طلب کرلیا جہاں العزیزیہ کیس میں ضمنی ریفرنس کیلیے ان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

Ur.mehrnews.com 

انقلاب اسلامی کی بدولت ایران سیاسی، سماجی، اقتصادی اور فوجی شعبوں ميں مستقل ہوگیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزير خارجہ اور بید اری اسلامی کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے انقلاب اسلامی کی مزاحمتی فکر و شعور کو مؤثر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ایران نے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں خاطر خواہ پیشرفت حاصل کی ہے اورمعتبر بین الاقوامی اداروں کے اعداد و شمار کے مطابق ایران سائنس و ٹیکنالوجی اور طبی شعبوں میں دنیا کے اہم ممالک کی صف میں شامل ہوگيا ہے۔