World News in Urdu
Июнь
2018

Новости за 10.06.2018

Ur.mehrnews.com 

انڈونیشیا مسئلہ فلسطین کو ہر فورم پر اٹھائےگا

انڈونیشیا نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی میں مسئلہ فلسطین کی حمایت ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔فلسطینیوں کے آئینی اور جائز حقوق کے لیے دنیا کے ہرفورم پرپوری جرات کے ساتھ آواز بلند کی جائے گی۔

Ur.mehrnews.com 

ایران کا ہندوستان کے ساتھ اسٹراٹیجک تعاون جاری رکھنے پر آمادگی کا اظہار

چین میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے شانگہائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے ضمن ميں ہندوستانی وزير اعظم نریندر مودی سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران ہندوستان کے ساتھ اسٹراٹیجک تعاون جاری رکھنے کے سلسلے میں مکمل طور پر آمادہ ہے۔

Ur.mehrnews.com 

کینیڈا میں جی 7 رکن ممالک کا اجلاس اختلاف کی نذر ہوگیا

جی سیون ممالک کا 44 واں اجلاس کینیڈا میں منعقد ہوا جس میں میزبان ملک کینیڈا سمیت امریکہ، اٹلی، جرمنی، فرانس، جاپان اور برطانیہ نے شرکت کی تاہم اجلاس امریکی صدر ٹرمپ اور کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان محاذ آرائی کی نذر ہوگیا۔

Ur.mehrnews.com 

تہران میں مرحوم حجۃ الاسلام احمدی کی تشییع جنازہ

تہران میں ایران کی اعلی ثقافتی کونسل کے رکن مرحوم حجۃ الاسلام احمد احمدی کی تشییع جنازہ میں اعلی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔ مرحوم احمدی کے جنازے کو قم میں حضرت معصومہ کے حرم میں سپرد خاک کیا جائےگا۔

Ur.mehrnews.com 

یمنی فورسز کا سعودیہ کے فوجی ٹھکانوں پر بیلسٹک میزائل سے حملہ/ متعدد فوجی ہلاک

یمنی فورسز نے سعودی عرب کے مجرمانہ اور وحشیانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر بیلسٹک میزائل داغے ہیں جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے درجنوں کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

Ur.mehrnews.com 

فلم/ ٹرمپ اور میکرون کا متنازعہ مصافحہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے مصافحہ کرتے وقت ایکدوسرے کے ہاتھ کو زور سے دبایا جس کے نتیجے میں ہاتھوں پر نشان پڑ گئے۔

Ur.mehrnews.com 

ایرانی پارلیمنٹ کا عام اجلاس

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کےاجلاس میں دہشت گردوں کو مالی تعاون فراہم کرنے کے خلاف بل پر بحث کو 2 ماہ کے لئے معطل کردیا گيا ہے۔

Ur.mehrnews.com 

امریکہ نے عالمی تجارت کو خطرے میں ڈال دیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے چين میں شانگہائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب میں امریکہ کی یکطرفہ اقتصادی پابندیوں کو عالمی تجارت کے لئے خطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے دوسرے ممالک پر اپنی پالیسیاں مسلط کرنے سے عالمی خطرات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

Ur.mehrnews.com 

رمضان المبارک کے پچیسویں دن کی دعا

خدايا آج كے دن مجھے اپنے دوستوں كا دوست اور اپنے دشمنوں كا دشمن اور اپنے خاتم الانبياء پيغمبر (ص) كي سيرت پر چلنے والا قرار ديدے ۔