World News in Urdu
Июнь
2018

Новости за 08.06.2018

Ur.mehrnews.com 

حضرت امام خمینی (رہ) کا مقصد یوم قدس کے ذریعہ مسئلہ فلسطین کو زندہ جاوید بنانا تھا

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے عالمی یوم قدس کی ایک عظیم الشان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام خمینی (رہ) کا رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم قدس کے نام سے موسوم کرنے کا مقصد امت مسلمہ کے نزدیک مسئلہ فلسطین کو زندہ جاوید بنانا تھا۔

Ur.mehrnews.com 

صدر حسن روحانی چین پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی شانگہائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے چین پہنچ گئے ہیں۔

Ur.mehrnews.com 

حضرت امام خمینی (رہ) نے اسرائیل کے توسیع پسندانہ منصوبوں کو لگام چڑھا دی

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں خطیب جمعہ نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم قدس کے نام سے موسوم کرنے کے حضرت امام خمینی(رہ) کےتاریخی اقدام کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے خطے میں اسرائیل کے توسیع پسندانہ منصوبوں کو روک دیا اور نیل سے فرات تک کے اسرائیلی خوابوں کو ناکام بنادیا۔

Ur.mehrnews.com 

ہندوستان کے زير انتظام کشمیر میں عالمی یوم قدس منایاگیا

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے مختلف اضلاع میں عالمی یوم قدس کے موقع پر عوام نےریلیوں میں بھر پور شرکت کی کشمیری مسلمانوں نے اس موقع پر فلسطینیوں کی حمایت اور امریکہ، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کے خلاف نعرے لگائے۔

Ur.mehrnews.com 

اسلامی مزاحمتی تنظیمیں ایک لاکھ میزائل سے اسرائيل کو نشانہ بنا سکتی ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین سلامی نے حرم رضوی میں یوم قدس کی عظیم الشان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل پر خوف ہراس طاری ہوگيا ہے اسلامی مزاحمتی تنظیمیں ایک لاکھ میزائل سےاسرائیل کو نشانہ بنا سکتی ہیں۔

Ur.mehrnews.com 

عالم اسلام کا عالمی یوم قدس کے موقع پر فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی اوریکجہتی کا اظہار

عالم اسلام میں عالمی یوم قدس کے موقع پر فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی اور اظہار یکجہتی کے طور پر عظیم الشان ریلیوں کا اہتمام کیا گيا ہے اس موقع پرعراق، شام،ترکی، لبنان، ہندوستان ، پاکستان ، کشمیر ، فلسطین ،افغانستان، نائیجیریا، یمن اور دیگر اسلامی ممالک میں ریلیوں کا شاندار اہتمام کیا گيا ریلیوں کے شرکاء نے فلسطینیوں کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

Ur.mehrnews.com 

ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں عالمی یوم قدس کے موقع پر عظيم ریلیوں کا اہتمام

اسلامی جمہوریہ ایران میں فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کی مخالفت میں آج عالمی یوم قدس مذہبی ،انسانی اور اخلاقی اقدار کی بنیادوں پر منایا جارہا ہے اس موقع پر ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں میں عظيم ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے ایران اور عالم اسلام کی فضائیں آج امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج رہی ہیں۔

Ur.mehrnews.com 

چین میں مقیم امریکی سفارتکاروں کو خطرہ / ڈراؤنی آوازیں سنائی دینے لگیں

چند ماہ قبل کیوبا میں امریکی سفارتکاروں کو پراسرار آوازیں سنائی دینے کا پہلا واقعہ پیش آيا اور اب یہی مسئلہ امریکی سفارتکاروں کو چین میں بھی درپیش ہے جہاں انھیں ڈراؤنی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔امریکہ نے چین سے 2 سفارتکاروں کو واپس بلا لیا ہے۔

Ur.mehrnews.com 

فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی امت مسلمہ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں

حزب اللہ لبنان کی سیاسی کونسل کے رکن نےفلسطین کے بارے میں امت مسلمہ کی اہم اور تاریخی ذمہ داری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی امت مسلمہ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ۔