World News in Urdu
Январь
2018

Новости за 13.01.2018

Ur.mehrnews.com 

ہندوستانی فوج کے سربراہ کے بیان پر پاکستان کا شدید رد عمل

ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت کے بیان پر پاکستان کے سیاسی اور فوجی حلقوں نے شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان، پاکستان کا عزم آزمانا چاہتا ہے تو آزما لے اس کا نتیجہ وہ خود دیکھے گا۔

Ur.mehrnews.com 

روس کا مشترکہ ایٹمی معاہدے کو کمزور کرنے کے ہر اقدام کی مخالفت کا اعلان

روس کے نائب وزیر خارجہ نے امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں اشتعال انگیز بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس مشترکہ ایٹمی معاہدے کو کمزور کرنے والے ہر اقدام کے خلاف ہے۔

Ur.mehrnews.com 

ٹرمپ کی صحت ٹھیک اور ذہنی توازن خراب نہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرپ کی دماغی صحت پر مسلسل خدشات کے بعد ڈاکٹروں نے اس کا پہلا طبی معائنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کی صحت ٹھیک ہے اور اس کا ذہنی توازن بھی خراب نہیں ہے۔

Ur.mehrnews.com 

ایران کا امریکہ کی نئی پابندیوں کے خلاف جوابی کارروائی کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کو ایٹمی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کے بارے میں جوابی کارروائی کی جائے گی ۔

Ur.mehrnews.com 

امریکہ کی ایران کے خلاف ایٹمی پابندیاں معطل رکھنے کی مدت میں توسیع/ ایران کے خلاف مزید پابندیاں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں ایران کے خلاف ایٹمی پابندیاں 120دن تک معطل رکھنے میں توسیع کردی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ایران کے خلاف مزید پابندیاں بھی عائد کردی ہیں۔