World News in Urdu
Январь
2018

Новости за 16.01.2018

Ur.mehrnews.com 

امریکہ ، بیت المقدس کے بارے میں اپنے ناپاک منصوبوں ميں کامیاب نہیں ہوگا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے 13 ویں پارلیمانی سربراہی اجلاس میں شریک مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئےفرمایا: امریکہ ،بیت المقدس کے بارے میں اپنے ناپاک منصوبوں ميں کامیاب نہیں ہوگا۔

Ur.mehrnews.com 

بو شہر میں شہید حمید انبارکی کے پیکر پاک کا استقبال

ایران کے شہر بوشہر میں شہید حمید انبارکی کے پیکر پاک کا عوام نے والہانہ استقبال کیا شہید حمید انبارکی کا پیکر 29 سال کی تلاش کے بعد بوشہر کے ایئر پورٹ پرجب پہنچا تو عوام نے اس کا شاندار استقبال کیا اور اسے خراج عقیدت پیش کیا۔

Ur.mehrnews.com 

فیروز کوہ میں زلزلہ

صوبہ تہران کے علاقہ فیروز کوہ میں 3۔ 4 کی شدت کا زلزلہ آیا زلزلہ کی گہرائی 13 کلو میٹر زمین کے اندر بتائی گئی ہے۔

Ur.mehrnews.com 

تربت میں 5 سکیورٹی اہلکار ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقہ تربت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر مسلح دہشت گردوں کے حملے میں 5 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

Ur.mehrnews.com 

اسلامی ممالک کواختلافات دور کرنے اور باہمی اتحاد پر توجہ مبذول کرنی چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے 13 ویں پارلیمانی سربراہی اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کو اختلافات دور کرنے اور باہمی اتحاد پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔