World News in Urdu
Январь
2018

Новости за 14.01.2018

Ur.mehrnews.com 

رہبر معظم کا ایران کے تیل بردار جہاز کے کارکنوں کے جاں بحق ہونے پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں ایران کے تیل بردار جہاز میں آگ لگنے کے دردناک اور دلخراش واقعہ میں جاں بحق ہونے والے کارکنوں کے اہلخانہ کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

Ur.mehrnews.com 

ایرانی حکومت کا کل ملک بھر میں عام سوگ کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کے تیل بردار جہازکے چین کے سمندرمیں آگ لگنے کے بعد مکمل ڈوبنے اور اس ميں سوار 32 افراد کے جاں بحق ہونے کی تائید اور تصدیق کے بعد ایرانی حکومت نے کل ملک بھر میں عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔

Ur.mehrnews.com 

ارب پتی سعودی شہزادہ ولید بن طلال فائیو اسٹار ہوٹل سے جیل منتقل

سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار ارب پتی شہزادہ ولید بن طلال کو فائیو اسٹار ہوٹل سے جیل منتقل کر دیا گیا ہےولید بن طلال اور ولیعہد محمد بن سلمان کے درمیان رشوت کا معاملہ طے نہیں ہوپایا جس کے بعد ولید بن طلال کو جیل بھیج دیا گيا ہے۔

Ur.mehrnews.com 

مشترکہ ایٹمی معاہدے کے آثار قیامت تک باقی رہیں گے/ امریکہ دنیا میں تنہا رہ گيا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاہدے کو عالمی معاہدہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے آثار قیامت تک باقی رہیں گےجبکہ امریکی صدر ٹرمپ عالمی معاہدوں کو توڑنے میں تنہا رہ گئے ہیں۔

Ur.mehrnews.com 

ترکی کی طالبان کو سیاسی دفتر کھولنے کی تجویز

افغان مصالحتی عمل کے لیے طالبان اور افغان حکومت کے نمائندوں کی ترکی میں ملاقات ہوئی ہے، جس میں ترکی کی جانب سے طالبان کو اپنے ملک میں سیاسی دفتر کھولنے کی تجویز دی گئی۔

Ur.mehrnews.com 

کویت نے لبنان کے شیعہ سفیر کو آخر کار قبول کرلیا

کویت نے اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹتے ہوئے لبنان کے شیعہ سفیر کو قبول کرلیا۔ کویت گذشتہ 6 ماہ سے ریان سعید کوشیعہ ہونے کی وجہ سے لبنان کے سفیر کے عنوان سے قبول کرنے سے انکار کررہا تھا ۔