World News in Urdu
Январь
2018

Новости за 18.01.2018

Ur.mehrnews.com 

مسئلہ فلسطین کے بارے میں اس دور کے طاغوت اور منافقوں کی گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنادیا جائے گا

فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے نام اپنے خط میں کہا ہے کہ اس دور کے طاغوت ڈونلڈ ٹرمپ اور خطے کے منافق عرب حکمرانوں کی مسئلہ فلسطین کے بارے میں گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنادیا جائے گا۔

Ur.mehrnews.com 

امریکہ کی افغانستان میں موجودگی ایران، روس اور چین کو کنٹرول کرنے کے لئے ہے

پاکستان کی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے افغانستان میں امریکہ کی موجودگی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی افغانستان میں موجودگی ایران، روس اور چین کو کنٹرول کرنے کے لئے ہے۔

Ur.mehrnews.com 

فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کا مقابلہ ایران کی دینی، مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے کہا ہے کہ فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کا مقابلہ ایران کی دینی، مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری کا حصہ ہے۔

Ur.mehrnews.com 

ترکی کے شہر استنبول میں درویشوں کی سماع کی تقریب

ترکی کے شہر استنبول میں درویشوں کی سماع کی تقریب منعقد ہوئی ۔سماع صوفیوں کے ایک قسم کے رقص اور ڈانس کو کہتے ہیں جس میں معنوی اہداف کو حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اس میں معنوی اشعار کودل کی گہرائی سے سننا، بدن کو حرکت دینا اور جھومنا شامل ہے۔

Ur.mehrnews.com 

نواز شریف اور عمران خان میں کوئی فرق نہیں

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اپوزیشن رہنما خورشید شاہ نے عمران خان کے پارلیمنٹ سے متعلق بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی ناکامی کو پارلیمنٹ کی ناکامی قرار نہیں دیا جاسکتا جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور عمران خان میں کوئی فرق نہیں۔

Ur.mehrnews.com 

تہران میں اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین کے اختتامی اعلامیہ میں امریکی رفتار کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسلامی تعاون تنظیم کی پارلیمانی یونین کا 13 واں سربراہی اجلاس اختتام پذیر ہوگیا ہے جس کے اختتامی اعلامیہ میں علاقائی اور عالمی سطح پر امریکی رفتار کی مذمت اور فلسطینی عوام کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔