World News in Urdu
Январь
2018

Новости за 02.01.2018

Ur.mehrnews.com 

ایران اور فرانس کے صدور کی ٹیلیفون پر گفتگو/فرانسیسی صدر کا ایرانی سپاہ کا شکریہ

فرانس کے صدر میکرون نے ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں عراق اور شام میں داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اور ان کی نابودی میں ایرانی سپاہ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس دہشت گردوں کے خلاف ہے اور کسی دہشت گرد گروہ کو ایران کے خلاف کارروائی کرنے کی اجازت نہیں دےگا۔

Ur.mehrnews.com 

دشمن ،انقلاب اسلامی پر ضرب وارد کرنے اور خلل ایجاد کرنے کے لئے ہمیشہ موقع کی تلاش میں ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے شہداء کے بعض اہلخانہ سے ملاقات میں ملک میں حالیہ واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی کے دشمن مختلف طریقوں منجملہ دولت و ثروت اورہتھیاروں کے ذریعہ انقلاب اسلامی پر ضرب وارد کرنے اور خلل ایجاد کرنے کے لئے متحد ہوگئے ہیں۔

Ur.mehrnews.com 

امریکہ کو افغان جنگ پاکستان میں لڑنے کی اجازت نہیں دیں گے

پاکستان کے وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کو کسی قسم کی امداد نہیں دی ڈونلڈ ٹرمپ کو 33 ارب ڈالر امداد کی ایک ایک پائی کا حساب دیں گے اور امریکہ کو افغان جنگ پاکستان میں لڑنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Ur.mehrnews.com 

نوازشریف اور شہبازشریف کی ٹرمپ کے دوست اور سعودی ولیعہد سے ملاقات

پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوست اور سعودی کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔