World News in Urdu
Апрель
2018

Новости за 15.04.2018

Ur.mehrnews.com 

امریکہ کا شام پر 105 میزائلوں سے حملہ کرنے کا اعتراف

امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے شام پر 105 میزائلوں سے حملہ کیا۔ جبکہ روس کا کہنا ہے کہ شام کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے 71 میزائل حملوں کو فضا میں ناکارہ بنا دیا ۔

Ur.mehrnews.com 

سعودی عرب میں عرب لیگ کا اجلاس عرب ممالک کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام

عرب لیگ کا اجلاس سعودی عرب کے شہر ظہران میں منعقد ہوا ، اس اجلاس میں عرب ممالک کے مسائل اور اختلافات کو حل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن عرب لیگ کا اجلاس عرب ممالک کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہوگیا۔

Ur.mehrnews.com 

امریکہ شام پر حملہ میں اپنے اہداف تک پہنچنے اور اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے شام پر امریکی حملے کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر حملہ کرکے امریکہ اور اس کے اتحادی ، اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے اور اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہو گئے

Ur.mehrnews.com 

ایران اور روس کے صدور کی ٹیلیفون پر گفتگو/ شام پردوبارہ حملہ دنیا میں بد نظمی کا باعث بنےگا

کریملن ذرائع کے مطابق روس کے صدر ولادیمر پوتین اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے شام کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں ٹیلیفون پر گفتگو اور تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک کے شام پر دوبارہ حملے کی صورت میں عالمی سطح پر بدنظمی اور بد امنی پھیل جائے گي۔

Ur.mehrnews.com 

فلم/ موت کے ساتھ بازی

اس ویڈیو میں ایسی حرکات کا مشاہدہ کریں گے جنھیں موت کے ساتھ کھیل اور بازی قراردیا جارہا ہے۔

Ur.mehrnews.com 

جیرمی کوربن کی برطانوی وزیر اعظم پر شدید تنقید/ پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا

برطانیہ کے حزبِ اختلاف کے رہنما جیرمی کوربن نے شام پر میزائل حملے کی مذمت اور امریکہ کا اتحادی بننے پر برطانوی وزیراعظم تھریسامے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم کو جواب امریکہ کو نہیں بلکہ برطانوی پارلیمنٹ کودینا ہے۔

Ur.mehrnews.com 

غزہ پٹی میں احتجاج کا سلسلہ جاری

غزہ کے سرحدی علاقہ میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اسرائیل کے تازہ ترین حملوں میں 4 فلسطینی شہید اور 30 زخمی ہوگئے ہیں۔

Ur.mehrnews.com 

پسماندگی اور غربت

ایران کے صوبہ بوشہر کے ضلع دشتستان کے نواحی علاقوں میں غرب اور پسماندگی کو دور کرنے کے سلسلے میں تلاش و کوشش جاری ہے بجلی پہنچانے کے ساتھ سڑکیں نکالنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Ur.mehrnews.com 

امریکہ کا شام پر حملہ دہشت گردوں کو شکست سے بچانے کی ناکام کوشش کا حصہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر خارجہ اور رہبر معظم کے بین الاقوامی امور کے مشیرڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے شام پر امریکہ ، فرانس اور برطانیہ کے حملے کو بزدلانہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا شام پر حملہ درحقیقت وہابی دہشت گردوں کو شکست سے بچانے کی ناکام کوشش کا حصہ ہےکیونکہ امریکہ خود اچھی طرح جانتا ہے کہ شام کے پاس کیمیائی ہتھیار موجود نہیں ہیں۔

Ur.mehrnews.com 

اقوام متحدہ نے میانمار کی فوج کو بلیک لسٹ کردیا

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ میانمار کی فوج نے اپنے آپریشن کے دوران روہنگیا مسلمان آبادی کو بے عزت کرنے، خوف زدہ اور اجتماعی طور پر سزا دینے کے علاوہ خواتین پر جبر کیا اس لئے اس فوج کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔

Ur.mehrnews.com 

آصفہ کے باپ نے ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد کٹھوعہ چھوڑدیا

کشمیر میں جنسی زیادتی کے بعد قتل کی گئی آصفہ کے خاندان کو ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں ملنے لگیں۔ جس کے بعد آصفہ کے والد اور خاندان کے دیگر افراد آبائی علاقہ کٹھوعہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔

Ur.mehrnews.com 

شام پر امریکہ اور مغربی کا حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایک عربی اور اسلامی ملک پر امریکہ ، فرانس اور برطانیہ کی طرف سے جارحیت اور بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عربی اور اسلامی ملک شام پر امریکہ اور مغربی کا حملہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی ہے۔