World News in Urdu
Апрель
2018

Новости за 06.04.2018

Ur.mehrnews.com 

سعودی، اسرائیلی اتحاد سعودی عرب کے زوال کا پیش خیمہ / سعودیہ حکومت مفسد فی الارض

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے امریکی سرپرستی میں سعودی عرب کےمسلمانوں کے خلاف کھلے عام بھیانک اور خوفناک جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت مفسد فی الارض حکومت ہے جس پر صالح اسلامی عدالت میں مقدمہ قائم کرکے اسے قرار واقعی سزا دینی چاہیے۔

Ur.mehrnews.com 

امریکہ نے مشرق وسطی میں 2 غلطیوں کا ارتکاب کیا

سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ امریکہ نے مشرق وسطی میں دو اہم غلطیوں کا ارتکاب کیا البتہ سعودی عرب بھی ان غلطیوں میں امریکہ کا شریک رہا ہے اور اب ہمیں غلطیوں کو کم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

Ur.mehrnews.com 

سعودی کی بربریت کے خلاف میزائل حملوں کا سلسلہ جاری رہےگا

یمنی فوج کے ترجمان نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ بے رحمانہ جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے مجرمانہ اور بہیمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب پر میزائل حملوں کا سلسلہ جاری رہےگا۔

Ur.mehrnews.com 

امریکہ پہلے ہی احمق اور نااہل صدور کی وجہ سے چین کے ساتھ اقتصادی جنگ ہار چکا ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ چین کے ساتھ کوئی تجارتی جنگ نہیں، یہ جنگ تو ہم برسوں پہلے امریکہ کی نمائندگی کرنے والے احمق اور نااہل صدورکی وجہ سے ہار چکے ہیں۔

Ur.mehrnews.com 

برطانیہ کو جھوٹی خبریں نشر کرنےاور آگ سے کھیلنے سے پرہیز کرنا چاہیے

اقوام متحدہ میں روس کے سفیر ویسلے نبینزیا نے کہا ہے کہ برطانیہ کو روس کے خلاف جھوٹی خبریں گَھڑ نے اور آگ سے کھیلنے سے پرہیز کرنا چاہیے اور روس کے خلاف غلط پروپیگنڈے پر معافی مانگنی چاہیے۔