World News in Urdu
Апрель
2018

Новости за 14.04.2018

Ur.mehrnews.com 

شام پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی

چین نے شام پر امریکہ ،فرانس اور برطانیہ کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک سکیورٹی کونسل میں شکست کھانے کے بعد غیر قانونی ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں شام پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

Ur.mehrnews.com 

شام پر حملہ دہشت گردوں کی آشکارا حمایت کا مظہر/ ایران شام کے ساتھ کھڑا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے شام کے صدر بشار اسد سے ٹیلیفون پر گفتگو میں شام پر امریکہ، فرانس اور برطانیہ کے مجرمانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک شام ميں آشکارا دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں اور شام پر حملہ دہشت گردوں کی حمایت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Ur.mehrnews.com 

اسلام آباد میں دہشت گردانہ حملے کا منصوبہ ناکام

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی فورسز نے تھانہ گولڑہ کے علاقے جی 14 سے دو خودکش جیکٹس سمیت دیگر بارودی مواد بھی برآمد کرکے دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔

Ur.mehrnews.com 

شام پر مغربی ممالک کے مجرمانہ حملہ کی مذمت / امریکی ، فرانسیسی صدور اور برطانوی وزير اعظم مجرم

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید مبعث کی مناسبت سے ایران کے اعلی حکام اور غیر ملکی سفیروں سے ملاقات میں شام پر امریکہ ، فرانس اور برطانیہ کے مجرمانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے فرمایا: امریکی ، فرانسیسی صدور اور برطانوی وزير اعظم مجرم ہیں۔

Ur.mehrnews.com 

ایران کی شام پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مجرمانہ حملے کیم ذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خآرجہ کے ترجمان نے شام پر امریکہ ، برطانیہ اور فرانس کے میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایسی یکطرفہ کارروائیوں سے خطے اور دنیا کے امن پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

Ur.mehrnews.com 

رہبر معظم انقلاب اسلامی سے عید مبعث کی مناسبت سے اعلی حکام کی ملاقات

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے عید بعثت پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مناسبت سے تینوں قوا کے سربراہان ، اعلی حکام اور اسلامی ممالک کے سفراء نے ملاقات کی۔

Ur.mehrnews.com 

تویسرکان کے دیہاتوں میں زراعت

تویسرکان سے 12 کلو میٹرکے فاصلے پر فریازان دیہات واقع ہے اس دیہات میں سرسوں، گندم اور سبزیوں کی کاشت کی جاتی ہے۔

Ur.mehrnews.com 

شامی فوج نے دشمن کے زیادہ تر میزائلوں کو شام کے آسمان پر تباہ کردیا

شامی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شامی فوج کے دفاعی میزائل سسٹم نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے امریکہ کے زیادہ تر میزائلوں کو ہوا میں تباہ کردیا جو شام کے دفاعی میزائل نظام کی کامیابی کا مظہر ہے۔

Ur.mehrnews.com 

شام پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس کا سہ فریقی حملہ شام کی قومی حاکمیت کی کھلی خلاف ورزی

حزب اللہ لبنان نے شام پر امریکی فرانسیسی اور برطانوی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس کا سہ فریقی حملہ شام کی قومی حاکمیت اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

Ur.mehrnews.com 

روس نے امریکی صدر ٹرمپ کو دوسرا ہٹلر قراردیدیا

روس نے شام پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے امریکی صدر دنیا کے لئے ہٹلر ثانی بن گئے ہیں۔

Ur.mehrnews.com 

شام پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس کا حملہ/ شام نے مغربی ممالک کے 13 میزائل تباہ کردیئے

غیر ملکی ذرائع کے مطابق شام پر تین مغربی ممالک امریکہ، فرانس اور برطانیہ نے میزائلوں اور جنگی جہازوں کے ذریعہ حملہ کیا ہے ان حملوں میں مزہ ایئر پورٹ ، برزہ میں تحقیقاتی مرکز، جمرایا اور مصیاف کو نشانہ بنایا گيا ہے۔