World News in Urdu
Апрель
2018

Новости за 29.04.2018

Ur.mehrnews.com 

مسئلہ فلسطین سعودی عرب کا اہم مسئلہ نہیں

اسرائيل کے ٹی وی چینل 10 نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے نیویارک میں یہودیوں سے ملاقات میں کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین سعودی عرب کے سر فہرست اور اہم مسائل میں شامل نہیں ہے۔

Ur.mehrnews.com 

سعودی عرب میں کنسرٹ، کھیلوں اور فلموں کے ذریعہ مغربی ثقافت کا فروغ جاری

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جدہ میں کنگ عبداللہ اسپورٹس اسٹیڈیم میں ہونے والے ورلڈ ریسلنگ ایونٹ میں بڑی تعداد میں مقامی خواتین اور بچوں نے شرکت کی تھی۔ سعودی عرب میں ریسلنگ کی تقریب کے دوران بڑی اسکرین پر مختصر لباس میں ملبوس خواتین ریسلرز کی تشہیر بھی کی گئی۔ سعودی ولیعہد بن سلمان اب وہابی ازم کے بجائے ٹرمپ ازم کو کنسرٹ، کھیلوں اور مغربی فلموں کے ذریعہ فروغ دے رہے ہیں۔

Ur.mehrnews.com 

سعودی عرب میں کنسرٹ، کھیلوں اور فیلموں کے ذریعہ مغربی ثقافت کا فروغ جاری

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جدہ میں کنگ عبداللہ اسپورٹس اسٹیڈیم میں ہونے والے ورلڈ ریسلنگ ایونٹ میں بڑی تعداد میں مقامی خواتین اور بچوں نے شرکت کی تھی۔ سعودی عرب میں ریسلنگ کی تقریب کے دوران بڑی اسکرین پر مختصر لباس میں ملبوس خواتین ریسلرز کی تشہیر بھی کی گئی۔ سعودی ولیعہد بن سلمان اب وہابی ازم کے بجائے ٹرمپ ازم کو کنسرٹ، کھیلوں اور مغربی فیلموں کے ذریعہ فروغ دے رہے ہیں۔

Ur.mehrnews.com 

امریکہ کی ایران کے مقابلے میں اسرائيل کی مکمل حمایت کا اعلان

امریکی وزیر خارجہ پمپئو سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے اسرائیل پہنچ گئے ہیں جہاں اس نے اسرائيل کو یقین دلایا ہے کہ امریکہ خطے میں اسرائیل کی بالا دستی اور ایران کے مقابلے میں اسرائیل کی حمایت جاری رکھےگا۔

Ur.mehrnews.com 

چرنوبیل کے حادثے کو 32 سال بیت گئے

چرنوبیل میں رونما ہونے والے ایٹمی حادثے کو 32 سال گزر گئے ہیں چرنوبیل کا علاقہ یوکرائن میں و اقع ہے اس جگہ 1986 میں ایٹمی حادثہ رونما ہوا تھا۔

Ur.mehrnews.com 

بشریت کا مستقبل روشن ، تابناک اور درخشاں / ہمارے بارہویں امام (عج) دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے مہدویت پر یقین اور اعتقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہمارے بارہویں امام (عج) ظلم و جور سے بھری ہوئی دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے اور دنیا پر اللہ تعالی کی حکمرانی ہوگی اور بشریت کا مستقبل روشن ، تابناک اور درخشاں ہوگا لہذا مایوسی پیدا کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔