World News in Urdu
Июль
2019

Новости за 08.07.2019

Ur.mehrnews.com 

مسجد سلیمان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ایران کے صوبہ خوزستان کے شہر مسجد سلیمان میں زلزلہ آیا ہے جس کی شدت 7/5 ریکارڈ کی گغی ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 46 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

Ur.mehrnews.com 

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا پریس کانفرنس سے خطاب

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے پیرس کانفرنس کے دوران برطانیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کو ایرانی تیل بردار کشتی آزاد کردینی چاہیے اور سمندری راہزنی کا خاتمہ کرنا چاہیے۔

Ur.mehrnews.com 

صوبہ خوزستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ایران کے صوبہ خوزستان کے شہر مسجد سلیمان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئےزلزلے میں اب تک ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

Ur.mehrnews.com 

برطانیہ کی طرف سے سمندری حدود میں ڈکیتی اور راہزنی کو برداشت نہیں کیا جائے گا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع نے ایران کی تیل بردار کشتی کو جبل الطارق میں پکڑنے پر برطانیہ کی مذمت اور سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کی طرف سے بحری ڈکیتی اور راہزنی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Ur.mehrnews.com 

عراقی فوج کے اعلی افسر کا سی آئی اے کے ساتھ رابطہ اور ملک و قوم کے ساتھ عظيم خیانت

عراق کے ذرائع ابلاغ نے الانبار فوجی آپریشن کے کمانڈر ایک صوتی فائل شائع کی ہے جس میں وہ امریکی سی آئی اے کے اہلکار کو عراق کی رضاکار فورس کی حساس جگہوں کے بارے میں اطلاعات فراہم کررہے ہیں۔

Ur.mehrnews.com 

بغداد میں امریکی سفارتخانہ کو بند کرنے کا مطالبہ

عراق سے تعلق رکھنے والے حزب اللہ بریگیڈ نے امریکی سی آئی اے کے لئےعراق کے اعلی فوجی افسر کی جاسوسی اور بغداد میں امریکی سفارتخانہ کے تخریبی کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغداد میں امریکی سفارتخانہ کو بند کردینا چاہیے۔

Ur.mehrnews.com 

قطر کا جنگ کے لئے آمادگی کا اظہار

امیر قطر کے بھائی نے قطر کا محاصرہ کرنے والے 4 عرب ممالک سعودی عرب ، بحرین ، مصراور متحدہ عرب امارات کی گھناؤنی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم قطر کا محاصرہ کرنے والے ممالک کے خلاف جنگ کے لئے آمادہ ہیں