World News in Urdu
Июль
2019

Новости за 29.07.2019

Ur.mehrnews.com 

کیلیفورنیا میں فائرنگ کے بعد کا منظر

اس ویڈیو میں امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فوڈ فیسٹیول میں ہونے والی فائرنگ کے بعد کا منظر پیش کیا جاتا ہے فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

Ur.mehrnews.com 

ایرانی کشتی کو ضبط کرنے کا اقدام غیر قانونی اور مشترکہ ایٹمی معاہدے کی واضح خلاف ورزی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یورپی ممالک کے قول و فعل پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کی طرف سے ایرانی آئل ٹینکر کو ضبط کرنے کا اقدام غیر قانونی اورمشترکہ ایٹمی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے۔

Ur.mehrnews.com 

آل خلیفہ حکومت، خونخوار، فرعونی اور طاغوتی ہے

بحرین کی علماء کونسل نے اپنے ایک بیان میں بحرین کے دو بے گناہ جوانوں کو سزائے موت دینے پر بحرینی حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت خونخوار، فرعونی اور طاغوتی ہے۔

Ur.mehrnews.com 

بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی

اس ویڈیو میں تارکین وطن کی کشتی کے بحیرہ روم میں ڈوبنے کا منظر پیش کیا جاتا ہے۔ انسانی اسمگلر فرسودہ کشتیوں کے ذریعہ مہاجرین کو سوار کرکے یورپ منتقل کرنے کی کوشش کرتے ہیں جن میں اکثرکشتیاں بحیرہ روم میں حادثے کا شکار ہوجاتی ہیں۔

Ur.mehrnews.com 

مساجد میں بچوں کی سرگرمیاں

ایران کے شہر اراک کی بعض مساجد میں گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں کو احکام، قرآن ، علمی اور ورزشی شعبوں میں خدمات پیش کی جاتی ہیں۔