World News in Urdu
Ноябрь
2018

Новости за 16.11.2018

Ur.mehrnews.com 

تہران میں تامین اجتماعی ادارے کے ڈائریکٹر اور اس کے معاون کی تشییع جنازہ

اسلامی جمہوریہ کے دارالحکومت تہران میں تامین اجتماعی ادارے کے ڈائریکٹر مرحوم سید تقی نوربخش اور اس کے معاون عبدالرحمن تاج الدین کی تشییع جنازہ میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Ur.mehrnews.com 

یوٹرن نہ لینے والا لیڈر نہیں بن سکتا/ نوازشریف نے یوٹرن نہیں لیا بلکہ جھوٹ بولا

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حالات کے مطابق یوٹرن نہ لینے والا کبھی کامیاب لیڈر نہیں بن سکتا، تاریخ میں نپولین اور ہٹلر نے یوٹرن نہ لے کر تاریخی شکست کھائی۔ نوازشریف نے عدالت میں یوٹرن نہیں لیا بلکہ جھوٹ بولا تھا۔

Ur.mehrnews.com 

فلم/ سعودی عرب کا خاشقجی کو قتل کے بعد ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا اعتراف

سعودی عرب کی ظالم اور خونخوار امریکہ و اسرائیل نواز حکومت کے اٹارنی جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ سعودی اہلکاروں نے سعودی صحافی خاشقجی کو استنبول میں بہیمانہ طور پر قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو ٹکڑے ٹکرے کردیا تھا۔

Ur.mehrnews.com 

گرگان میں تامین اجتماعی ادارے کے ڈائریکٹر اور اس کے معاون کی تشییع جنازہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر گرگان میں تامین اجتماعی ادارے کے ڈائریکٹر اور اس کے معاون کی تشییع جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ تامین اجتماعی ادارے کے ڈائریکٹر سید تقی نوربخش اور اس کے معاون عبدالرحمن تاج الدین کل ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

Ur.mehrnews.com 

اسلام آباد سے ایک اور سرکاری عہدیدار لاپتہ ہوگئے

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) طاہر خان داوڑ کے اغوا اور افغانستان سے اس کی لاش ملنے کے دوسرے ہی روز بعد ایک اور سرکاری عہدیدار کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

Ur.mehrnews.com 

خاشقجی کے قتل کے بارے میں سعودی عرب کی تحقیقات معتبر نہیں

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے سلسلے میں عالمی سطح پرتحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ناقد صحافی خاشقجی کے قتل کے بارے میں سعودی عرب کی تحقیقات کا کوئی اعتبار نہیں ہے۔

Ur.mehrnews.com 

امریکی کانگریس میں سعودی عرب کو ہتھیار فروخت نہ کرنے کی تجویز پر غور

رائٹرز کے مطابق امریکی کانگریس میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹ نمائندوں نے یمن میں سعودی عرب کے بھیانک اور جنگي جرائم اور استنبول میں سعودی صحافی خاشقجی کے بہیمانہ قتل میں سعودیہکے ملوث ہونے کے باعث سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت متوقف کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے۔