World News in Urdu
Март
2018

Новости за 26.03.2018

Ur.mehrnews.com 

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ پر مزید جنسی اور غیر اخلاقی حرکتوں کے ٹھوس شواہد

امریکہ کے بدنام زمانہ صدر ڈونلڈٹرمپ کے بارے میں غیر اخلاقی اور جنسی واقعات کے بارے میں روزبروز نئے واقعات سامنے آرہے ہیں ۔ اداکارہ سٹارمی ڈینیئلز نے صدر ٹرمپ کی غیر اخلاقی ویڈیو منظر عام پر لانے کا اعلان کردیا ہے۔

Ur.mehrnews.com 

ترکی کے صدر کا عراق اور شام میں فوجی کارروائي جاری رکھنے کا اعلان

ترکی کے صدر طیب اردوغان نے شام کے کرد اکثریتی علاقے عفرین پر غاصبانہ قبضہ کرنے کے بعد اعلان کیا ہے کہ ترک فوج شام کے شہر تل رفعت اور عراق کے شہر سنجار میں بھی سنی کردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھےگی۔

Ur.mehrnews.com 

سوڈان کی سلامتی کو اسرائیل سے سنگین خطرہ لاحق

سوڈان کی مسلح افواج کے سابق سربراہ جنرل(ریٹائرڈ)عماد عدوی نے کہا ہے کہ سوڈان کی سلامتی کو کئی اطراف سے خطرات لاحق ہیں جن میں اسرائیل کی طرف سے سوڈان کی سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔

Ur.mehrnews.com 

پاکستان میں 32 ہزار سرکاری افسران کا ذاتی معلومات چھپانے کا انکشاف

پاکستانی سپریم کورٹ میں دہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان بھرمیں ایک لاکھ 72 ہزار سرکاری افسران میں سے 32 ہزار نے حکومتی ریکارڈ میں اپنی ذاتی معلومات کا درست اندراج نہیں کرایاہے۔

Ur.mehrnews.com 

شمالی کوریا سے مذاکرات آسان نہیں ہوں گے

امریکہ کے سابق صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال میں شمالی کوریاسے مذاکرات میں کوئی بڑی پیش رفت ممکن نظر نہیں آتی اس لئے شمالی کوریا سے مذاکرات آسان نہیں ہوں گے۔

Ur.mehrnews.com 

یمنی میزائلوں نے سعودیہ کے اندر اپنے اہداف کو دقیق نشانہ بنایا/ سعودیہ کا اینٹی میزائل سسٹم ناکام

یمنی فوج کے ایک با خبر ذرائع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز کے سات میزائلوں نے سعودی عرب کے اندر اپنے اہداف کو بالکل صحیح نشانہ بنایا ہے جبکہ سعودی عرب کا اینٹی میزائل سسٹم یمنی میزائلوں کو روکنے میں ناکام ہوگیا ہے۔