World News in Urdu
Март
2018

Новости за 30.03.2018

Ur.mehrnews.com 

روس نے مغربی ممالک کے سفیروں کو طلب کرلیا

روس نے مغربی ممالک کی طرف سے سفارتی یلغار کے جواب میں مغربی سفیروں کو طلب کرلیا ہے اس سے قبل روس نے امریکہ کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اس کے 60 سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا حکم دیدیا ۔

Ur.mehrnews.com 

آسمانی باپ

13 رجب المرجب حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کو یوم والد کے نام سے موسوم کیا گیا ہے اس دن شہداء کے بچے گلزار شہداء کا رخ کرتے ہیں۔

Ur.mehrnews.com 

فلم / لکھنؤ میں شیعہ سنی اتحاد پر کامیاب کانفرنس

ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں شیعہ سنی اتحاد کے موضوع پر شاندار اور کامیاب کانفرنس منعقد ہوئی جس میں سنی اور شیعہ علماء نے ایران کے روحانی پیشوا حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی قیادت میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف متحد ہونے پر تاکید کی۔

Ur.mehrnews.com 

ہندوستان سے امریکی شہری کے ساتھ فرار کرنے والی دبئی کی شہزادی بازیاب

ہندوستان کے تفریحی مقام گوا سے لاپتہ ہونے والی دبئی کی شہزادی بازیابی کے بعد واپس دبئی پہنچ گئی ہے۔شہزادی کے ساتھ جوبرٹ نامی ایک فرانسیسی امریکی شہری بھی تھاجسے ایک ماہ قبل گرفتار کر کے دبئی لے جایا گیا تھا جہاں سے وہ آزاد ہوکر سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔

Ur.mehrnews.com 

امریکہ میں سعودی ولیعہد کی یہودی انتہا پسندرہنماؤں سے ملاقات/ سعودیہ کی اسلام کے ساتھ دشمنی نمایاں ہوگئی

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دورہ امریکہ کے دوران انتہائی دائیں بازو کے یہودی اداروں کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہےیہ یہودی ادارے فلسطین میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کے لئے اربوں ڈالر کی امداد دے چکے ہیں۔ آل سعود کا یہودی چہرہ مسلمانوں کے سامنے بے نقاب ہوگیا۔