World News in Urdu
Март
2018

Новости за 08.03.2018

Ur.mehrnews.com 

ایران میں شیعہ اور سنی سادات کا پہلا بڑا سمینار

تہران میں سربراہی اجلاس کے ہال میں پیغمبر اسلام (ص) کی پارہ جگر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے شیعہ اور سنی سادات کا پہلا عظیم اجتماع منعقد ہوا ۔ اس اجتماع میں تہران کے عارضي امام جمعہ حجۃ الاسلام ابوترابی اور جنرل سید فیروز آبادی نے شرکت کی۔

Ur.mehrnews.com 

مغربی عورت بے حیائی کا مظہر / ایمان ، عفت اور حیا مسلمان عورت کی اہم خصوصیات

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے خواتین کے لئے انحرافی اور غلط نمونوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: آج مغربی خاتوں ایک منحرف نمونہ ہے جو مردوں کی جنسی لذات کا سبب اور ان کے ہاتھ کا کھلونا بن گئی ہے۔ جبکہ اسلامی خواتین ایمان، عفت، حیا اور پاکیزگی کے صفات سے آراستہ ہوتی ہیں۔

Ur.mehrnews.com 

سعودی عرب کے ولیعہد" محمد بن سلمان " امریکہ کے ایجنٹ اور خطے کے اصلی شیطان ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر امیر عبداللہیان نے ایران اور ترکی کے خلاف سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد بڑے شیطان امریکہ کے اصلی ایجنٹ ہیں اور وہ خطے کے اصلی شیطان بن گئے ہیں۔

Ur.mehrnews.com 

سعودی عرب کے ولیعہد کا دعوی رد /قطر کے بحران میں سعودی عرب بری طرح پھنس گیا

قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے قطر کے بحران کے بارے میں سعودی رعب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے بیان کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے قطر کا بار بار نام لینے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب قطر کے بحران میں بری طرح پھنس گیا ہے۔

Ur.mehrnews.com 

لندن میں سعودی عرب کے ولیعہد کے دورے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے سعودی عرب کے امریکہ نواز ، خائن، متکبر اور مغرور ولیعہد محمد بن سلمان کے یمن میں بھیانک جرائم اور اس کے دورہ لندن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اس کے دورہ لندن کی مذمت کی ہے۔