World News in Urdu
Март
2018

Новости за 11.03.2018

Ur.mehrnews.com 

ترک فوج کے سربراہ قطر پہنچ گئے

ترکی کے فوج کے سربراہ جنرل خلوصی قطر پہنچ گئے ہیں ترکی سعودی عرب اور قطر کے درمیان جاری بحران میں قطر کے ساتھ ہے ۔

Ur.mehrnews.com 

پیپلز پارٹی کا سینیٹ چیئرمین کے لیے صادق سنجرانی کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ چیئرمین کے لیے بلوچستان کے امیدوار صادق سنجرانی کی حمایت کردی ہے جبکہ بلوچستان کے وزير اعلی نے پیپلز پارٹی کے اس اقدام کو بہت بڑی قربانی قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ بلوچستان کے عوام پیپلز پارٹی کی اس قربانی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

Ur.mehrnews.com 

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سینے پر نوجوان نے جوتا دے مارا

پاکستان کے سابق وویر اعظم اور حکمراں جماعت مسلم لیگ (نون) کے سربراہ نواز شریف لاہور میں جامعہ نعیمیہ میں ہونے والے سیمینار سے خطاب کے لیےجب اسٹیج پر آئے تو اگلی صف میں بیٹھے ایک نوجوان نے انہیں جوتا دے مارا جو سیدھا نواز شریف کے سینے پر جا لگا۔

Ur.mehrnews.com 

سامراء میں حرمین امامین عسکریین (ع) پر داعش کے ممکنہ حملے کے بارے میں انتباہ

عراقی پارلیمنٹ کی دفاعی اور سکیورٹی کمیٹی کے سربراہ نے سامراء میں حرمین امامین عسکریین (ع) پر داعش کے ممکنہ حملے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے وزارت دفاع اور وزارت داخلہ پر زوردیا ہے کہ وہ سامراء کو داعش دہشت گردوں کے وجود سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لئے تعاون کریں۔