World News in Urdu
Март
2018

Новости за 05.03.2018

Ur.mehrnews.com 

ایران ہر قسم کے شرائط کے لئے آمادہ/ فرانس کا ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا عزم

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں فرانس کے وزیر خارجہ لودریان نے صدر حسن روحانی سے ملاقات اور گفتگو کی اس ملاقات میں صدر حسن روحانی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی کامیابی کو عالمی برادری کی کامیابی اور ناکامی کو عالمی برادری کی ناکامی قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران ہر قسم کے شرائط کے لئے آمادہ ہے۔

Ur.mehrnews.com 

ایران کی دفاعی صلاحیت کسی بھی ملک کے لئے کوئی خطرہ نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے فرانس کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں ایران کے میزائل پروگرام کے بارے میں مغربی ممالک کے خدشات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی صلاحیت کسی بھی ملک کے لئے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

Ur.mehrnews.com 

یمن میں سعودی اور سوڈانی فوجی ہلاک

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز اور انصار اللہ نے سعودی عرب اور سوڈانی کرائے کے فوجیوں کے بڑے حملے کو ناکام بناتے ہوئے کئی درجن سعودی اور سوڈآنی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

Ur.mehrnews.com 

سعودی عرب میں پہلی بارخواتین کی میراتھن دوڑ کے مقابلے کا اہتمام

سعودی عرب میں خواتین کے سلسلے میں افراط اور تفریط کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب میں جہاں خواتین کو پہلے بہت سے سماجی امور سے دور رکھا گيا وہاں آج عورتوں کو کھلی آزادی دی جاری ہے۔ سعودی عرب میں اسلامی احکام میں تبدیلیاں امریکی حکم کے مطابق کی جاتی ہیں۔