World News in Urdu
Март
2018

Новости за 12.03.2018

Ur.mehrnews.com 

پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار صادق سنجرانی سینیٹ چیئرمین منتخب

پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار صادق سنجرانی چیئرمین اور سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیرمین سینیٹ منتخب ہوگئے ہیں جبکہ حکمراں جماعت مسلم لیگ کے امیدوار راجہ ظفر الحق اور عثمان کاکڑ کو شکست ہوگئی۔

Ur.mehrnews.com 

ایرانی سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی گاڑی کو تباہ کردیا/2 خودکش حملہ آور ہلاک

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی سپاہ نے سرحدی علاقہ سوروان میں دہشت گردوں کے خودکش حملے کو ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

Ur.mehrnews.com 

ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات/ دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کا عزم

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پاکستان کے تین روزہ دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ایران اور پاکستان کے مشترکہ اقتصادی اجلاس میں شرکت کے بعد پاکستان کے وزير اعظم سے ملاقات اور گفتگو کی۔

Ur.mehrnews.com 

جرمنی میں ایک مسجد کو آگ لگا دی گئی

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں تین انتہا پسندوں نے مسجد پر حملہ کر کے آگ لگا دی جس کے باعث مسجد کا اندرونی حصہ مکمل طور پر خاکستر ہو گیا ہے۔

Ur.mehrnews.com 

آسٹریا میں ایرانی سفیر کے گھر پر حملہ کی کوشش ناکام/ ایران کا آسٹریا کے حکام سے رابطہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایرانی سفیر کی رہائش گاہ کے باہر تعینات سکیورٹی اہلکار پر نامعلوم مسلح شخص نے چاقو سے حملہ کردیا جوابی کارروائی میں مسلح شخص ہلاک ہوگیا۔