World News in Urdu
Май
2018

Новости за 08.05.2018

Ur.mehrnews.com 

ایران کا مشترکہ ایٹمی معاہدے کو ایک کے علاوہ 5 ممالک سے جاری رکھنے کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے کو 5 ممالک کے ساتھ جاری رکھےگا اور ایرانی عوام کے مفادات کو نقصان پہنچنے کی صورت ميں مناسب اقدام عمل ميں لائے گا۔

Ur.mehrnews.com 

قطر کا بحران جلدی حل ہونے والا نہیں

امریکی یونیورسٹی کے استاد کا کہنا ہے کہ قطر اور 4 عرب ممالک کے درمیان جاری بحران جلدی حل ہونے والا نہیں ہے کیونکہ سعودی عرب قطر کے نظام کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

Ur.mehrnews.com 

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا درس فقہ

کچھ عرصہ قبل حجۃ الاسلام والمسلمین قرائتی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے درس خارج میں شرکت کرنے اور طلباء سے قرآن کے بارے میں مخاطب ہونے کی درخواست کی جسے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے قبول کیا اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے درس کے آغاز میں حجۃ الاسلام والمسلمین قرائتی نے قرآن کے بارے میں طلباء سے خطاب کیا۔

Ur.mehrnews.com 

صوبہ سندھ کے سابق آئی جی عدالت سے فرار

پاکستان کے سندھ ہائی کورٹ میں محکمہ پولیس میں غیرقانونی بھرتی کیس میں پولیس افسران کی ضمانت مسترد کر دی گئی، درخواست ضمانت مستردہونے پرسابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی عدالت سے فرار ہوگئے ۔

Ur.mehrnews.com 

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے جاپان کے وزير اعظم کو جوتے میں مٹھائی پیش کی

اسرائیل کے وزیراعظم نتین یاہو نے سرکاری رہائش گاہ پر جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے کو دیئے گئے عشائیے میں کھانے کے بعد جوتے میں مٹھائی پیش کی جبکہ جاپانی سفیر نے اسے جاپان کے وزير اعظم کی توہین قراردیا ہے۔

Ur.mehrnews.com 

امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی نامزد خاتون کا عہدہ قبول کرنے سے انکار/ امریکی صدر کا اصرار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ وہ سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر کے لیے نامزد خاتون جینا ہسپیل کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔

Ur.mehrnews.com 

لبنانی عوام نے پارلیمانی انتخابات میں امریکی اتحادیوں کے منصوبوں کو رد کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے لبنان کے پارلیمانی انتخابات میں حزب اللہ لبنان اور اس کے اتحاد کی کامیابی پر سید حسن نصر اللہ ، لبنان کے صدر میشل عون ، پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری اور لبنانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی عوام نے پارلیمانی انتخابات میں امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے شوم مثلث کے ناپاک منصوبوں کو رد کردیا ہے۔